Sunday, November 3, 2013

پہلا پارا



بنی اسرا ئیل کے ساتھ اللہ کا کیا وعدہ تھا؟ جس کے بارے میں اللہ کہتا ہے کہ تم اپنا وعدہ پورا کرو اور میں اپنا وعدہ پورا کروں گا۔

اس آگ سے ڈرو جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں؟ پتھر آگ میں کیوں ہوں گے؟

شیطان نے کہا کہ جن لوگوں کو میں اغوا کر لوں گا وہ شکرگزار نہیں رہیں گے۔ کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ اگر کوئی شکرگزار نہیں ہے تو وہ شیطان  کے زیر اثر ہے؟

جادو سے نقصان اسی صورت ہو سکتا ہے جب اللہ کی طرف سے حکم ہو ورنہ جادو بھی کچھ نہیں کر سکتا۔

اللہ جسے چاہتا ہے اس پر اپنا فضل کرتا ہے۔  

شیطان اور اس کا گروپ انسانوں کو وہاں سے دیکھ رہے ہیں جہاں سے انسان ان شیاطین کو نہیں دیکھ سکتے۔

جن بستیوں پر عذاب آتا تھا وہ سوئی ہوتی تھیں یا قیلولہ کر رہی ہوتی تھیں۔

اچھے کاموں کا اجر اللہ کے پاس ہے۔

No comments:

Post a Comment